پاکستان ۱۰ ستمبر ۲۰۲۶

پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک کا پُرعزم حامی ہے، جام کمال خان

کوئٹہ (ویب نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کو علاقائی تجارت اور روابط کا اہم مرکز بنا رہا ہے۔ پاکستان وسطی ایشیا اور مغربی چین کو اپنی بندرگاہوں سے منسلک کررہا ہے، جبکہ بہتر سڑکوں، ریلوے، بندرگاہی نظام اور جدید کسٹمز سے تجارت کے وقت اور لاگت میں کمی لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، بنیادی ڈھانچے، معدنیات، زراعت، صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت غیرملکی سرمایہ کاروں کو مزید مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ جام کمال خان نے بیلٹ اینڈ روڈ شراکت داروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک علاقائی منڈیوں تک رسائی کے لیے ایک اہم تجارتی پل بن رہا ہے۔