پاکستان ۲۰ مئی ۲۰۲۶

پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد،کوئٹہ(ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنابِ اسپیکر! آپ کو بھی پتا ہے، سارا پاکستان جانتا ہے کہ ہمارے اور حکومت کے درمیان انتہائی سیریس ڈفرینسز) ہیں۔ آپ جانتے ہیں، ہمارے سارے لوگ جانتے ہیں کہ ہم بائیکاٹ پہ تھے۔ ان سب اختلافات کو اس مومنٹ کے لیے سسپینڈ رکھتے ہوئے، ہمارے ایسے خطرناک اور بیکار مطالبات بھی نہیں تھے۔ ہم حکومتِ وقت سے یہ مطالبات کر رہے تھے کہ کم سے کم عمران خان، اس ملک کا سب سے پاپولر لیڈر ہے، وہ بیمار ہے، اس کی مرضی کے ہسپتال لیا جائے۔ دوسرا ہمارا مطالبہ تھا کہ ملاقات پر پابندی ہٹائی جائے۔ ہم بائیکاٹ پہ تھے لیکن چونکہ پاکستان کے عوام اور چائنیز دوستوں کے درمیان ایک بہت بڑی گہری دوستی ہے، ہمارے لوگ اکثر کہتے ہیں ”ہمالیہ سے اونچی اور کون سی… بہرحال الکاہل سے گہری”۔اس خوشی کے دن یا ان دوستوں کو ویلکم کرنے کے لیے ہم نے بائیکاٹ کیا۔ چائنیز ہمارے ہمسائے ہیں، چائنیز اور ہمارے درمیان بہت بڑی بہترین دوستیاں ہیں۔ میں اپنی طرف سے، اپوزیشن کی طرف سے اور ان تمام پارٹی کی طرف سے جو ہمیں سپورٹ کرتے ہیں، ہم انہیں یہاں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیںکہ انشاء اللہ پاکستان کے عوام کبھی بھی چائنیز دوستوں کے وہ احسانات نہیں بھولیں گے جو انہوں نے ہمارے ساتھ کیے ہیں اور جو خطے کے متعلق ان کی جو قائدانہ رول ہے یا بین الاقوامی طور پہ جو وہ چھوٹی قوموں کے لیے وہ کر رہے ہیںہم انہیںسلام پیش کرتے ہیں ۔ مزید برآں قومی اسمبلی کے گزشتہ روز کے سیشن کے مو قع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان سربراہ ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے عوامی اسمبلی کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو انصاف دو، اس کے خاندان کو انصاف دو اور یہ جو ہزاروں لوگ خیبر پختونخوا ، پنجاب میں ہزاروں بچوں پہ ایف آئی آرز ہیں، جیلوں میں بیٹھے ہوئے ہیں، انہوں نے گناہ کیا ہے کہ وہ جمہوریت چاہتے ہیں؟ وہ بنیادی حقوق کی بات کرتے ہیں، وہ پارلیمنٹ کی طاقت کی بات کرتے ہیں، جب تک عمران خان کو انصاف نہیں دیا جائے گا، جب تک عمران خان کو شفا ہسپتال ان کے اہل خانہ اور ذاتی مالجین کی موجودگی میں شفٹ نہیں کیا جاتا ہم بجٹ اجلاس میں بھی پیش نہیں ہوں گے ہم اسمبلی چلنے نہیں دیں گے۔ دریں اثناء تحریک تحفظ آئین پاکستان سربراہ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا اور پارلیمنٹ پر پابندیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ ربر اسٹیمپ سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ ملک میں اسمبلیاں اور وفاداریاں بیچنے والوں کو وفادار اور خریدنے والوں کو اچھا سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ جو لوگ اپنا اصل مینڈیٹ واپس مانگتے ہیں، انہیں منتخب سیٹوں سے ہٹا کر پچاس پچاس سال کی جیل سنا دی جاتی ہے۔ دنیا کی تاریخ میں ایسا کہیں نہیں ہوا کہ الیکشن جیتنے والا سیاسی مخالف جیل میں ہو اور اس کی ملاقاتوں پر پابندی ہو۔ جو لوگ جمہوریت، انصاف اور عدالتوں کو بچانے کی بات کرتے ہیں، انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن ہم یہ الٹی گنگا بہنے نہیں دیں گے۔ اندرونی اور شدید سیاسی اختلافات کے باوجود چینی وفد کو خوش آمدید کہنے کے لیے میں اس تقریب میں شریک ہوا۔ پاکستان کے عوام چینی عوام کے ساتھ ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری دوستی پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور اس کا ساتھ دیں گے۔ چین دنیا اور خصوصاً خطے (ایران اور افغانستان) میں جو مثبت سفارتی کردار ادا کر رہا ہے، ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ تقریب میں شرکت کا مقصد صرف چینی وفد کا استقبال تھا اور وہاں بھی میں نے اپنا احتجاج اور اصولی موقف صاف بیان کیا۔ ہمیں کسی سے دعوت نامے لینے کی ضرورت نہیں ہے، جب بھی موقع ملے گا ہم ملک و قوم کی بات کریں گے۔