کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ جی سیون اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر بہت جلد، ممکنہ طور پر جمعے کے روز، دستخط ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھلی رہے گی، عالمی معیشت کو استحکام ملے گا اور ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو امریکا دوبارہ سخت کارروائی سے گریز نہیں کرے گا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
