پاکستان ۴ جون ۲۰۲۶

پاکستان اور امریکا کی شراکت داری ایک جذبے کے تحت ہے، نیٹلی بیکر

کوئٹہ( صداقت نیوز)
پاکستان میں امریکی ڈپٹی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری ایک جذبے کے تحت قائم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان حقیقی دوستی مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں امریکا کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا، تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی تعاون کے شعبوں میں دونوں ممالک کی ٹیموں نے نمایاں پیش رفت کی ہے اور اسلام آباد نے خطے میں سفارتی روابط کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔