تازہ ترین ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

پاکستانی ثالثی سے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی امریکا نے خلاف ورزی کی، ایرانی سفیر

کوئٹہ (ویب نیوز): پاکستان میں ایران کے سفیر رضا مقدم امیری نے کہا ہے کہ امریکا نے کئی ماہ کی پاکستانی ثالثی کے بعد طے پانے والی 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی من مانی تشریح کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے بعض حصوں پر کنٹرول حاصل کیا، جسے ایران کسی صورت قبول نہیں کر سکتا۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت اور بین الاقوامی اصولوں کے برعکس کارروائیاں کرتے ہوئے جنگ کا آغاز کیا اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ رضا مقدم امیری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھرپور مذمت کرے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔