کراچی (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل کوئٹہ) پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں زمبابوے ویمنز ٹیم کو 133 رنز سے شکست دے کر سیریز میں شاندار کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے، جبکہ قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے ٹی 20 فارمیٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے کیلس نے 32 اور زیمونو نے 18 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کی سعدیہ اقبال نے 3، نشرہ سندھو نے 2 جبکہ طوبیٰ حسن، رامین شمیم اور فاطمہ ثناء نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
