تازہ ترین ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل، خطے کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی وارننگ

کوئٹہ (ویب نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد ایران نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی نئی کارروائی کی تو خطے کے ممالک میں اہم پلوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ حالیہ دس روزہ جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ ایران جہاں چاہے کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی امریکی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی بحری جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکا ایران کے اندر پلوں یا بجلی گھروں پر حملے کرے گا۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کوہ کولانگ کا ذکر کرکے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائیوں کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔