کوئٹہ (ویب نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران چین کے صدر اور روس کے صدر کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جی 7 اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنگ کے دوران کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جس سے امریکا کی فوجی یا سفارتی کوششیں متاثر ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چین اور روس ایران کی عملی مدد کرتے تو صورتحال زیادہ پیچیدہ ہو سکتی تھی۔ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور جاپان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کیا۔
