واشنگٹن(ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدہ صرف اس صورت میں منظور کیا جائے گا جب سعودی عرب ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہوگا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، اس میں یورینیئم کی افزودگی شامل نہیں ہوگی، جبکہ سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ نے اس معاہدے کو اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا ہے۔
