تازہ ترین ۴ اگست ۲۰۲۶

ٹائٹل کا دفاع نہ کرنے پر تنقید، ارشد ندیم نے ناقدین کو جواب دے دیا

کوئٹہ (ویب نیوز): پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ جیولن تھروور ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں ٹائٹل کا دفاع نہ کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرد موسم اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث ان کی جسمانی کیفیت متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے وہ اپنی بہترین تھرو نہیں کر سکے۔ اپنے آبائی شہر میاں چنوں میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ خیریت سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ انہوں نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں ہر کھلاڑی کا اچھا اور برا دن آتا ہے، دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا کھلاڑی ہو جو پوری کوشش نہ کرتا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مکمل محنت اور دیانتداری سے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، تاہم کامیابی اور ناکامی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔