کویٹہ( روزنامہ صداقت انٹرنیشنل کوئٹہ)ویتنام میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران اسپیڈ بوٹ الٹنے سے 15 بھارتی سیاح جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد کو ریسکیو ٹیموں نے زندہ بچا لیا۔ حادثے کے وقت کشتی میں 36 افراد سوار تھے اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
