تازہ ترین ۱۹ جون ۲۰۲۶

وڈھ سے خضدار آنے والی مسافر بس پر فائرنگ، مسافر محفوظ رہے

کوئٹہ (ویب نیوز) خضدار کے علاقے وڈھ سے خضدار آنے والی ایک مسافر بس پر شہدائے چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بس کو جزوی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی تھیں جن میں وڈھ بازار سے گاڑیاں نہ چلانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ واقعے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے سیکیورٹی اقدامات بڑھانے اور ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔