مقامی ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

وڈھ بازار میں دکان پر دھماکہ، عمارت کو نقصان، مالک محفوظ

وڈھ(ویب نیوز) وڈھ بازار میں معروف شخصیت محمد رفیق براہمزئی کی دکان پر دھماکے کے نتیجے میں دکان کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔