مقامی ۲ ستمبر ۲۰۲۶

وندر ڈیم منصوبے کے مزدور چار ماہ سے اجرتوں سے محروم، احتجاجی دھرنا

وندر (وېب نیوز) وندر ڈیم منصوبے پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور چار ماہ سے اجرتیں نہ ملنے کے خلاف کام بند کرکے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ مسلسل عدم ادائیگی کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور گھریلو اخراجات، راشن اور بچوں کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ چار ماہ کی تمام بقایا اجرتیں فوری ادا کی جائیں اور آئندہ بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔