کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک بھر کے دینی مدارس کا وفاق المدارس العربیہ پاکستان پر غیر متزلزل اعتماد اس ادارے کی مضبوطی اور شفافیت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر مفتی محمد تقی عثمانی کو صدر اور مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کو ناظمِ اعلیٰ منتخب کرنا علما اور دینی حلقوں کے مکمل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ رہنماؤں کے مطابق وفاق المدارس نے ہمیشہ اعتدال، دیانت اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھا ہے اور آئندہ بھی دینی تعلیم اور اتحادِ امت کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
