پاکستان ۴ ستمبر ۲۰۲۶

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد (ویب نیوز) میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق فیصل نصیر کی تعیناتی تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔