کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان بزنس کونسل، گیٹرون انڈسٹریز لمیٹڈ اور نووٹیکس لمیٹڈ کے سی ای او تیمور دائود سمیت مختلف صنعتی شعبوں کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں صنعتی ترقی، ٹیرف اصلاحات، برآمدات اور معیشت کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کی صنعتوں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کیلئے متوازن اور پائیدار تجارتی پالیسیاں ضروری ہیں جبکہ ابھرتی ہوئی صنعتوں کو مضبوط بنانے کیلئے پالیسی تسلسل، سرمایہ کاری اور بہتر ریگولیٹری نظام ناگزیر ہے۔ ملاقات میں پیٹروکیمیکل، پلاسٹک، ایس ایم ای سیکٹر اور غیر رسمی معیشت سے متعلق مسائل پر بھی غور کیا گیا جبکہ وفاقی وزیر نے کاروباری برادری کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
