کوئٹہ(ویب نیوز) درخواست گزار امین نے بتایا کہ گیس کمپنی کی جانب سے انہیں ناجائز اور غلط بل بھیجا گیا، جس کی درستگی کے لیے انہوں نے کئی مرتبہ گیس دفتر سے رجوع کیا، تاہم مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کے کوئٹہ ریجنل دفتر میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کے دفتر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کو طلب کیا اور کیس کی سماعت شروع کردی۔ سماعت کے دوران متعلقہ ادارہ کوئی تسلی بخش جواب پیش نہ کرسکا، جس پر وفاقی محتسب نے درخواست گزار کا گیس بل فوری طور پر درست کرنے کا حکم دیا۔ حکم موصول ہونے کے بعد متعلقہ ادارے نے گیس بل میں اصلاح کردی، جس کے نتیجے میں امین کو ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا ریلیف مل گیا۔ درخواست گزار نے بروقت اور منصفانہ فیصلہ کرنے پر وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
