مقامی ۱۹ جون ۲۰۲۶

وفاقی طرز کے الاؤنسز نافذ نہ کرنے پر بلوچستان حکومت پر سخت تنقید، جے یو آئی

کوٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے وفاقی طرز کے الاؤنسز نافذ نہ کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ملازمین کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ الاؤنسز کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے اور اس سے اساتذہ سمیت کم آمدن والے ملازمین مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔ جے یو آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وفاقی طرز پر الاؤنسز کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ورنہ احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔