پاکستان ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

وزیر خزانہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، زرمبادلہ ذخائر بڑھانے میں تعاون کی درخواست

کوئٹہ (ویب نیوز): وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے، بین الاقوامی سرمایہ جاتی منڈیوں تک بہتر رسائی اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے لیے امریکی تعاون کی درخواست کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے علاقائی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر ممکنہ اثرات سے بھی آگاہ کیا اور پاکستان کی ’’روڈ ٹو مارکیٹ‘‘ حکمت عملی کے لیے مزید تعاون پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ اور اسٹریٹیجک منصوبوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔