پاکستان ۱۹ مئی ۲۰۲۶

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی کوئٹہ آمد پر صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت

کوئٹہ (ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ایک روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت آمد کے موقع پر کوئٹہ شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے تحت کوئٹہ کے حساس ترین علاقے ریڈ زون سمیت گورنر ہاس اور وزیراعلی ہاس جانے والے تمام متبادل راستوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ راستوں کی اچانک بندش اور سخت چیکنگ کے باعث عام شہریوں، سرکاری ملازمین اور اسکول و کالج جانے والے طلبہ کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے اور آمد و رفت میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے کو فول پروف بنانے کے لیے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ سے لے کر ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کے دستوں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ شہر کے تمام اہم چوکوں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے اور ریڈ زون کی طرف جانے والی گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔