کوئٹہ (ویب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اوڑک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری سینیٹائزیشن آپریشن کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں علاقے میں مشترکہ سیکیورٹی چیک پوسٹ قائم کرنے، مظاہرین سے مذاکرات کے لیے صوبائی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے اور شہداء کے لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
