کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیکٹا اور بلوچستان حکومت کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے باہمی رابطہ کاری مزید مؤثر بنانے کے امور بھی زیر غور آئے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں میجر جنرل فیصل نصیر کی خدمات کو سراہا۔
