پاکستان ۸ جولائی ۲۰۲۶

وزیراعظم کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت

اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے توانائی، کان کنی، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے سمیت ترجیحی شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ مزید وسیع کریں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دورۂ ترکیہ کے دوران نمایاں ترک کاروباری گروپوں سے ملاقاتوں میں انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔ وزیراعظم نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں اور حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔