پاکستان ۱۱ ستمبر ۲۰۲۶

وزیراعظم کا ملک بھر میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کا نوٹس، 2 گھنٹے سے زیادہ بندش نہ کرنے کی ہدایت

کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بڑھتی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی اور طلب و رسد میں توازن کے لیے لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔ وزیراعظم نے آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل دور کرنے، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک ہفتے میں صارف شکایات کمیٹیاں فعال کرنے کی ہدایت کی۔