کوئٹہ(ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ حوثیوں کی کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی، عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔
