تازہ ترین ۲ نومبر ۲۰۲۶

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر برائے بین الاقوامی امور لیو ہائی شینگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد اور عوامی روابط پر قائم ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے سیاسی رابطے اہمیت رکھتے ہیں۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط، اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیر نے اپنی قیادت کی نیک تمنائیں پہنچاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے مہمان وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔