کوئٹہ (ویب نیوز): صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے وادی زیارت کے پراسپیکٹ پوائنٹ پر تبلیغی جماعت پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے افراد کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز سرچ آپریشن کے ذریعے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی ہیں۔
