مقامی ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

نیشنل بینک کی آڈٹ رپورٹ پر کارروائی اور پنشنرز کے واجبات فوری ادا کیے جائیں، ظفر صادق

کوئٹہ (ویب نیوز): نیشنل بینک آف پاکستان پنشنرز ایکشن کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ظفر صادق نے وفاقی وزارت خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 2012 سے 2020 تک کی آڈٹ رپورٹ پر فوری کارروائی کی جائے، بینک انتظامیہ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام باقی ماندہ پنشنرز کو بجٹ انکریز اور میڈیکل واجبات بلاامتیاز ادا کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔