پاکستان ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

نیب مقدمات میں اپیلوں اور ضمانت کا فورم وفاقی آئینی عدالت قرار

اسلام آباد(ویب نیوز)سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب مقدمات میں دوسری اپیلوں اور متعلقہ درخواستِ ضمانت کے فورم سے متعلق آئینی تنازع کا فیصلہ کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس کی دفعہ 32-A اور آئین کی متعلقہ شقوں کے تحت نیب مقدمات کی دوسری اپیلوں اور ان سے متعلق زیر التوا کارروائیوں کا مجاز فورم وفاقی آئینی عدالت ہے۔ عدالت نے اپنے 30 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ ضمانت کی درخواست مرکزی مقدمے سے الگ نہیں بلکہ اسی کا حصہ ہے، اس لیے اصل اپیل اور متعلقہ کارروائی ایک ہی فورم پر چلنی چاہیے تاکہ متوازی کارروائی اور متضاد فیصلوں سے بچا جا سکے۔ عدالت نے واضح کیا کہ دائرۂ اختیار قانون اور آئین سے طے ہوتا ہے، کسی فریق کی خواہش، رضامندی یا سابقہ روایت سے نہیں۔