پاکستان ۶ ستمبر ۲۰۲۶

نو مئی مقدمات میں اشتہاری ملزم حماد اظہر ملتان سے گرفتار

ملتان (ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کو پولیس نے ملتان سے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، وہ 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے جہاں نو مئی کے مقدمات میں ان سے تفتیش کی جائے گی۔