کوئٹہ(ویب نیوز)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے نوشکی میں 9 سالہ بچی کے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے شفاف تحقیقات کے بعد سخت ترین سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کا تحفظ ریاست، انتظامیہ اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور قانون پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر سے متاثرہ خاندان کی مشکلات بڑھیں گی، اس لیے حکومت واقعے کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچائے۔
