مقامی ۲۲ جولائی ۲۰۲۶

نوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

نوشکی(ویب نیوز) ضلع نوشکی کے عین الدین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شیخ زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی بھی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔