مقامی ۱۹ جون ۲۰۲۶

نوشکی میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی ماما افضل محمد حسنی شہید

نوشکی (ویب نیوز) نوشکی کے احمدوال اسٹاپ جناح روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی ماما افضل محمد حسنی شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شہریوں میں اس واقعے کے بعد شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔