نوشکی (ویب نیوز) این 40 آر سی ڈی شاہراہ پر اسٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والی تین باوزر گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہو گئے۔ واقعہ ہفتے کے روز دوپہر کے وقت پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
