مقامی ۹ مئی ۲۰۲۶

نوشکی میں اسکول کے اندر فائرنگ، ٹیچر سمیت دو افراد جاں بحق

نوشکی(صداقت انٹرنیشنل) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک اسکول کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور یوتھ گروپ کا ایک رکن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول کی لائبریری میں PTSMC کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ جاری تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حق نواز موقع پر جاں بحق جبکہ ٹیچر محمد اکرم شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔