کوئٹہ(ویب نیوز)ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کی اطلاعات کے بعد غریب آباد، بدل کاریز، کلی فقیران اور گردونواح میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کشیدہ صورتحال کے باعث نوشکی شہر کا مرکزی بازار بند ہونا شروع ہوگیا ہے اور شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ حکام کی جانب سے تاحال حملے یا ممکنہ جانی نقصان کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، جبکہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
