کوئٹہ(ویب نیوز)نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نوشکی، مستونگ اور کھڈکوچہ سے علاقہ مکینوں کی مبینہ بے دخلی اور برسوں سے آباد باغات کی کٹائی بلوچ علاقوں پر قبضہ گیری کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے خوف کی فضا پیدا کرنے سے عوام میں پائی جانے والی نفرت کم نہیں ہوگی بلکہ یہ جذبات نسل در نسل منتقل ہوتے رہیں گے۔ سردار اختر مینگل نے مذکورہ علاقوں میں مبینہ بے دخلی اور باغات کی کٹائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جاری پالیسی کا حصہ قرار دیا۔
