پاکستان ۱۸ اگست ۲۰۲۶

نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے 45 منٹ ملاقات

راولپنڈی (ویب نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان نیازی نے اڈیالہ جیل میں ان سے 45 منٹ تک ملاقات کی۔ جیل ذرائع کے مطابق کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران عمران خان کی صحت سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ نورین نیازی نے انہیں سپریم کورٹ کے حکم اور عدالتی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا اور صحافیوں کے سوال پر صرف ملاقات کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق بعدازاں نورین نیازی نے ڈاکٹر عظمیٰ اور قاسم زمان کو بھی ملاقات سے متعلق بریفنگ دی۔