مقامی ۲۸ مئی ۲۰۲۶

نوحصار کے قریب گندم کی فصل میں آگ، فائر بریگیڈ نے بروقت قابو پا لیا

کوټه (صداقت نيوز)نوحصار تھانے کے قریب گندم کی فصل میں آگ لگنے کی اطلاع پر میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، آگ کے باعث فصل کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا تاہم فائر بریگیڈ کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں زمیندار کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا، ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق خان اچکزئی نے بروقت رسپانس دینے والی ٹیم کو سراہا۔