اسلام آباد (ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے اعلان کے بعد 10 الیکٹرک بسیں اسلام آباد سے آزاد جموں و کشمیر پہنچا دی گئی ہیں۔ ان بسوں کی فراہمی کا اعلان نواز شریف نے مظفرآباد میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ جدید الیکٹرک بسیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کو فراہم کی گئی ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولتیں مہیا کرنا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔
