پاکستان ۱۳ ستمبر ۲۰۲۶

نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس، نئے صوبوں کے معاملات پر غور

کوئٹہ(ویب نیوز) مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی وزیراعظم اور ن لیگی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی صورتحال، اہم سیاسی و انتظامی امور اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی غور ہوا، جبکہ نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر ریلیف کا اعلان کیا۔