پاکستان ۲ اگست ۲۰۲۶

نواب اسلم رئیسانی کا مطالبہ، ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے بیان سے متعلق نام اور شواہد سامنے لائیں

کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کی صورتحال خراب کرنے کے حوالے سے سرداروں اور نوابوں پر الزامات عائد کیے گئے ہیں تو متعلقہ افراد کے نام، حاصل کی گئی مراعات اور ان الزامات کے شواہد بھی عوام کے سامنے پیش کیے جائیں۔ نواب اسلم رئیسانی نے زور دیا کہ مبہم بیانات سے گریز کیا جائے اور تمام الزامات کو ٹھوس حقائق اور ثبوتوں کی بنیاد پر واضح کیا جائے۔