پاکستان ۱۲ مئی ۲۰۲۶

ننگر پارکر اور گردونواح میں 2 روز کے دوران 13 مور ہلاک

تھرپارکر(ڈیلی صداقت ویب نیوز)تھر پارکر کے علاقے ننگر پارکر اور گرد و نواح میں 2 روز میں 13 مور ہلاک ہو گئے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف نے بتایا ہے کہ موروں کی ہلاکتیں بیماری سے نہیں ہیٹ سٹروک سے ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ پانی کی قلت اور شدید گرمی نے پرندوں کی حالت تشویشناک بنا دی ہے۔اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیمار موروں کو بچانے کیلئے ملٹی وٹامنز کی فراہمی شروع کر دی ہے۔