تازہ ترین ۶ اگست ۲۰۲۶

نصیرآباد کے ڈی آئی جی نے غفلت پر 14 پولیس اہلکاروں کو سزائیں سنا دیں

ڈیرہ مراد جمالی(ویب نیوز) نصیرآباد رینج کے ڈی آئی جی کامران نواز پنجوٹہ نے اردلی روم کے دوران رینج کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام درخواستیں قانون اور میرٹ کے مطابق حل کی جائیں۔ اجلاس میں ڈیوٹی میں غفلت، لاپروائی اور محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹسز پانے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ فیصلے کے مطابق سات پولیس اہلکاروں کی ایک سالانہ انکریمنٹ ضبط کر دی گئی جبکہ مزید سات اہلکاروں کی ایک سال کی سروس ضبط کرنے کی سزا سنائی گئی۔ بعض اہلکاروں کو سنشور اور سخت وارننگ بھی دی گئی۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس میں نظم و ضبط، دیانتداری اور ذمہ داری اولین ترجیح ہے، ایماندار اور محنتی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت اور بے ضابطگی پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔