جھل مگسی (ویب نیوز) گنداوا سے کوئٹہ تربیت کے لیے جانے والے چار پولیس اہلکاروں اور ان کے ڈرائیور کو گنداوا۔نوٹال شاہراہ پر نصیرآباد ضلع کے علاقے مروڑ میں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ٹویوٹا گاڑی میں سوار تھے کہ مسلح افراد نے گاڑی روک کر انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ نصیرآباد ضلع کی حدود میں پیش آیا۔
