مقامی ۵ مئی ۲۰۲۶

نصیرآباد، پولیس امن و امان کے قیام میں ناکام، ایف سی ڈویژن بھر میں فوری آپریشن کرے، میر محمد شریف پندرانی

اوستہ محمد(صداقت انٹرنیشنل نیوز )پولیس انتظامیہ امن و امان کی قیام میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے نصیر اباد ڈویژن میں شہری تاجر برادری اور مسافر جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں ایف سی بلوچستان کو ڈیرا مراد جمالی سمیت نصیر اباد ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف فوری اپریشن کرنی ہوگی نصیر اباد ڈویژن کی عوام پاک فوج کو امید کی کرن سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف قبائلی شخصیت سیاسی و سماجی رہنما میر محمد شریف پندرانی نے یو این اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر اوستا محمد بچا تحریک صدر معروف قوم پرست رہنما محمد حنیف بختیارزئی بلوچ بھی موجود تھے میر محمد شریف پندرانی نے مزید کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی سمیت نصیر اباد ڈویژن کی عوام گھروں دکانوں شہر اور قومی شاہراں پر بھی محفوظ نہیں ہیں نصیر اباد ڈویژن جرائم پیشہ ناصر کا امج گاہ بن چکا ہے سرعام گن پوائنٹ پر لوٹ مار ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتے نظر اتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے نصیراباد ڈویژن کی پولیس فورس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس نظر ارہا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر دیدہ دلیری کے ساتھ وارداتیں کر کے باسانی رفو چکر ہو جاتے ہیں اب تو ستم ظرفی کی انتہ ہو چکی ہے جرائم پیشہ عناصر اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کر رہے ہیں ان حالات میں پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا محمد شریف نے کہا کہ نصیراباد ڈویژن کی عوام اور قبائلی عمائدین جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پاک فوج اور ایف سی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے تاکہ نصیراباد ڈویژن امن کا گہوارہ ثابت ہو سکے۔