کوئٹہ(ویب نیوز)کوئٹہ کے سریاب مل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی و قبائلی رہنما میر فاروق محمد حسنی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سریاب مل کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے میر فاروق محمد حسنی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
