پاکستان ۱۵ ستمبر ۲۰۲۶

نادرا میں خواتین کیلئے جونیئر ایگزیکٹو کی آسامیوں کا اعلان

کوئٹہ(ویب نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنجاب کے آٹھ اضلاع کی خواتین کیلئے جونیئر ایگزیکٹو (ڈیٹا انٹری آپریٹر) کی آسامیوں کا اعلان کردیا۔ واک اِن ٹیسٹ 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2026 تک ہوں گے، جبکہ کامیاب اور شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز بعد میں لیے جائیں گے۔ بھرتی فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر کی مقامی خواتین کیلئے ہے۔ امیدوار کیلئے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ یا مساوی مقرر ہے، ایک سالہ متعلقہ تجربے کو ترجیح دی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ عمر 25 سال ہے۔ اقلیتی اور معذور خواتین بھی درخواست دے سکتی ہیں۔ ٹیسٹ اور انٹرویوز نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس، سرگودھا میں ہوں گے۔ امیدواروں کو اصل شناختی، تعلیمی اور پیشہ ورانہ دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی، جبکہ سرکاری یا نیم سرکاری ملازمین کیلئے این او سی ضروری ہوگا۔