پاکستان ۲ ستمبر ۲۰۲۶

نئے صوبے لسانی یا قومی بنیاد پر نہیں، انتظامی بنیاد پر بننے چاہئیں، اویس لغاری

کوئٹہ (ویب نیوز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئے صوبے لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہیں اور وہ اپنی جماعت میں نئے صوبوں کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث شروع کرنے کی بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا سرائیکستان سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ دیگر انتظامی یونٹس کے قیام کی تجاویز کو بھی قومی بحث کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اس کی بڑی وجہ ہے اور حکومت فیڈرز کو ٹرانسفارمر سسٹم پر منتقل کررہی ہے۔